ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مرکزی حکومت کی تیسری سالگرہ کے موقع پر گوہاٹی سے ملک کو خطاب کریں گے وزیر اعظم

مرکزی حکومت کی تیسری سالگرہ کے موقع پر گوہاٹی سے ملک کو خطاب کریں گے وزیر اعظم

Tue, 09 May 2017 20:46:51    S.O. News Service

نئی دہلی، 9/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے تین سال پورے ہونے کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی 26/مئی کو قوم کو خطاب کریں گے، لیکن ان کایہ خطاب قومی دارالحکومت کے بجائے آسام کے دارالحکومت گوہاٹی سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق، مودی 26/مئی کو گوہاٹی کے دورے پر رہیں گے اور وہیں سے قو م کو خطاب کریں گے۔وزیر اعظم کے گوہاٹی سے خطاب کے پیچھے دو وجوہات بتائی جا رہی ہیں۔پہلی، اسی دن آسام میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی پہلی سالگرہ بھی اسی دن منائی جائے گی، اسی دن وزیر اعظم ڈھولا ساد یہ پل کا بھی افتتاح کریں گے اور اسی  دن دو پریمیم انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیادبھی رکھیں گے۔واضح رہے کہ سربانند سونووال کی قیادت والی بی جے پی آسام حکومت 24/مئی کو اپنی حکومت کا پہلا سال بھی مکمل کرے گی۔دوسری وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ وزیر اعظم کا گوہاٹی سے قوم کو خطاب کرنے کا فیصلہ شمال مشرقی علاقوں کی سمت میں مرکز کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔مرکز کی این ڈی اے حکومت کے تین سال پورے ہونے کے موقع پر وزیر اعظم کے گوہاٹی سے قوم کو خطاب کرنے کا سیاسی مطلب بھی نکالا جا رہا ہے۔دراصل، بی جے پی مشرقی ریاستوں اڑیسہ، مغربی بنگال، تریپورہ میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔بی جے پی صدر امت شاہ حال ہی میں مغربی بنگال کا دورہ کرکے بوتھ سطح پر پارٹی کارکنوں کا حوصلہ بڑھایا ہے۔اس کے بعد گزشتہ دنوں شاہ تنظیم کو مضبوطی دینے کے لیے تریپورہ کے دورے پر گئے تھے۔ایسے میں مرکزی حکومت کے تین سال پورے ہونے کے موقع پر وزیر اعظم کے گوہاٹی سے قو م کو خطاب کرنے کوملک کے مشرقی علاقوں میں بی جے پی کے دخل بڑھانے کی سمت میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔فی الحال شمال مشرق میں اروناچل پردیش، آسام، منی پور میں بی جے پی اقتدار میں ہے۔
 


Share: